حیدرآباد۔31۔جنوری(اعتماد نیوز)آج ضلع گنٹور کے چلکا لوری پیٹ میں بنگلور
سے وجئے واڑہ جانے والی محکمہ آر ٹی سی کی گروڈا بس ایک معمولی حادثہ کا
شکار ہوئی۔چنانچہ تیزی میں گروڈا بس نے ڈیوائڈر کو ٹکر دینے پر بس کا ڈیزل
ٹینکر ٹوٹ
گیا۔ اور مسافرین معمولی طور پر زخمی ہوئے۔ اور اس واقعہ سے پورا
ڈیزل زمین بوس ہوگیا۔ مسافرین نے خوف و ہراس کے عالم میں بس کے آئینوں کو
توڑ کر باہر نکلنے میں کامیاب ہوئے۔ زخمی افراد کو چلکا لوری پیٹ کے سرکاری
دواخانہ میں منتقل کر دیا گیا۔